یقین، علم اور روزمرہ زندگی
سیکھنے کا سفر،
سوالوں کے ساتھ۔
دنیا میں اپنی جگہ بناتے بناتے، ہم خود کیا بنتے جا رہے ہیں؟
اس سفر کے بارے میںمختصر تحریروں میں سیکھنے کا سفراردو اور English
اس سفر کے بارے میں
کبھی کسی منزل کی جستجو میں برسوں گزر جاتے ہیں، پھر خیال آتا ہے کہ اسے اپنی منزل مانا ہی کیوں تھا۔ ہماری تعلیم، جن لوگوں سے ہم متاثر ہوتے ہیں، کامیابی کے ہمارے معیار، سب اس سوال سے جڑے ہیں۔ پھر اپنے یقین اور اپنے روزمرہ کو دیکھیں تو کبھی یوں لگتا ہے کہ دونوں کی سمت الگ ہے۔
سائنس اور دین سیکھتے ہوئے یہی سوال مجھے زندگی کو کچھ اور گہرائی سے سمجھنے کی طرف لے آئے ہیں۔ میری حیثیت یہاں ایک طالبِ علم کی ہے۔ ان صفحات میں سوال اٹھنے سے لے کر جواب ڈھونڈنے تک کی روداد ہوگی، اور وہ موڑ بھی جہاں اپنی سمجھ پر دوبارہ غور کرنا پڑے۔ خواہش ہے کہ یہ سفر آپ کے ساتھ بانٹوں، کیونکہ کبھی ایک بات سمجھ میں آنے سے دنیا بھی نئی نظر آنے لگتی ہے، اور اس میں اپنی جگہ بھی۔
تحریریں دیکھیےتحریریں
